نیویارک : دنیا کے کئی ممالک میں موسم شدیدسرد ہوگیا،امریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے،کئی شہروں میں 1 فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ امریکی ریاست نبراسکا شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ٹھنڈی ہواؤں اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں، پھسلن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہیحکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی سردی کی لہر سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،مسلسل 12 دنوں سے پارہ صفر سے اوپر نہیں گیا۔
امریکہ اسرائیل کو مزید اسلحہ فروخت کریگا
واشنگٹن : بائیڈن حکومت نے کانگریس کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کو مزید 150 ملین ڈالر مالیت کے گولہ بارود اور دیگر متعلقہ فوجی سامان بیچنے کی منظوری دیدی۔ امریکی حکومت نے ہنگامی صورتحال کو بنیاد بناتے ہوئے اسرائیل کو 147.5 ملین ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دی ہے۔ اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں 120 ایم ایم ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ یہ گولہ بارود 7 اکتوبر سے جاری فلسطینیوں کے خلاف بمباری میں استعمال کے لیے فروخت کیا جارہا ہے۔