حج قواعد کے خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد گرفتار، عوام کو چوکنا رہنے کا مشورہ
مکہ مکرمہ۔26 مئی (ایس پی اے ): سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران بغیر اجازت حج اور دیگر قواعد کی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کردیے ہیں۔ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ بغیر پرمٹ آنے والوں کو روکا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں متعدد کارروائیوں کے دوران بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والے افراد، ٹرانسپورٹرز اور جعلی حج مہمات چلانے والوں کوگرفتار کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخلے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں سزائے قید، بھاری جرمانے، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر پابندی جیسی سزائیں شامل ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حج کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر اطلاع دیں۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حجاج کرام کی حفاظت اور حج کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے، تاکہ ہر حاجی بااحترام، محفوظ اور منظم ماحول میں اپنے مناسک ادا کر سکے۔ مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی پیٹرول نے جعلی حج مہمات کے اشتہارات سوشل میڈیا پر شائع کر کے رہائش اور ٹرانسپورٹ کی جھوٹی یقین دہانی کرانے والے دو انڈونیشی باشندوں کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارکیا ہے ایک علیحدہ واقعہ میں مکہ پولیس نے دوکرغیز باشندوںکو بھی گرفتارکیا، جنہوں نے وزٹ ویزا ہولڈرزکو گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے بغیر اجازت حج کی سہولت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ ملزمان نے 87 ویزا ہولڈرزکو دوکرائے کی رہائش گاہوں میں ٹھہرایا اوراس کے بدلے رقم وصول کی۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی متعلقہ حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک سیکیورٹی نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط کی سختی سے پابندی کریںاور خلاف ورزیوں کی اطلاع مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقیعلاقے میں پر اوردیگر علاقوں میں دیں۔ حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر سات غیر ملکیوں اور آٹھ سعودی شہریوں کو گرفتار کیا جو 61 افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کے لیے لا رہے تھے۔