نئی دہلی : مرکزی وزیر اقلیتی امور سمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حج 2023 ء کیلئے 4 نئے روانگی مراکز کو منظوری دی گئی ہے ۔ جن میں کنور ، وجئے واڑہ ، اگرتلہ اور کالی کٹ شامل ہیں ۔ اس طرح عازمین حج کیلئے 25 روانگی مراکز ہوں گے ۔ حج 2023 ء کیلئے تمام متعلقہ افراد کے مشوروں اور منصوبوں کو شامل کرتے ہوئے وزارت نے ریاستی حج کمیٹیوں کے ساتھ کئی سیشن منعقد کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ اس موقع پر عازمین کو ہونے والی مشکلات پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔