حج کی فرضی مارکٹنگ، تین بنگلہ دیشی گرفتا ر

   

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں جعلی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں تین بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارے کی تفیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ تین غیرملکی فرضی حج کمپنیوں کے لیے مارکیٹنگ کررہے ہیں۔ملزمان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے فرضی حج کمپنی کے نام سے بکنگ آفس بھی قائم کیا ہوا تھا جہاں اندرون مملکت سے حج کے خواہشمندوں کو ارزاں حج پیکج بتا کرانکی فرضی بکنگ کررہے تھے۔