حج کی پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

   

نظام آباد :5؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج 2023 کا قرعہ کے نتیجہ 31؍ مارچ 8 بجے شب تلنگانہ حج کمیٹی پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا اور یکم اپریل کو حج کمیٹی نے ایک جی او جاری کرتے ہوئے رقم کی پہلی قسط کی تاریخ 7 ؍اپریل مقرر کی یہ بات قابل غور ہے کہ کئی حجاج کو 2؍ اپریل کو معلوم ہوا اور جب بینک کی تعطیلات کی فہرست ملاحظہ کی گئی تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کی ان 7 یوم میں سے چار یوم یعنی1.2.5.7 تاریخ کو گورنمنٹ تعطیل ہے آیا یہ سوال ہوتا ہیکہ تین روز میں پانچ ہزار حجاج کرام حج کی قسط بینک میں کیسے جمع کریں گے ؟مزید میڈیکل سرٹیفکیٹ جو گورنمٹ میڈیکل آفسر یا جنرل فزیشن سے تصدیق شدہ ہو وہ کیسے حاصل کریں گے ؟جو حضرات عمرہ کے لئے پہلے عشرہ میں گئے ہوئے ہیں وہ اپنا پاسپورٹ کیسے جمع کروائیں۔حکومت تلنگانہ اور حج کمیٹی کے ارکان سے پرزور مطالبہ ہے کہ حج کی پہلی قسط کی تاریخ میں توسیع کریں تاکہ حجاج کرام کے لئے آسانی کی راہ ہموار ہو۔