سعودی عرب نے رواں برس حج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ حج و عمرہ نے جمعے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔ حج کے ارکان کاآغاز 17 جولائی کی رات سے ہو گا اور رواں برس سعودی عرب کے 60 ہزار مقامی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔مکہ مکرمہ میں عازمین کی آمد کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہو گا۔نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کے اجازت نامے کو 24 جولائی سے دوبارہ جاری کیا جائے گا۔آٹھ ذی الحج یعنی 18 جولائی سے حج کا باقاعدہ آغاز ہو گا اور عازمین حج کی ادائیگی کا آغاز منیٰ پہنچ کر وہاں اپنے خیموں میں قیام کرنے سے کریں گے۔نو ذی الحج یعنی 19 جولائی کو عازمین میدان عرفات میں پہنچیں گے جہاں وہ حج کے رکن کی ادائیگی کریں گے۔بعد ازاں 20 جولائی کو عازمین قربانی کا فریضہ سر انجام دیں گے اور حج کا یہ سلسلہ 22 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا