حج کے دوران شرپھیلانے والوں کو سخت انتباہ

,

   

ریاض: سعودی عرب حکومت نے حج کیلئے آنے والے مہمانو ں پرزور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقامات مقدسہ کی روحانی برکات کی طرف رکھیں۔ اور ہر قسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دور رکھیں۔

سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارارنہ نعروں میں ملوث ہونا مناسب نہیں۔ اس طرح کی حرکت ناقابل قبول ہیں۔ اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرہ بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو ا سکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے مذہب اسلام کے پانچویں رکن حج کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا۔

شاہ سلمان نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر حجاج کرام کومناسک کی ادائیگی کے دوران سہولیات فراہم کرنے زور دیا ہے۔