حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

   

ریاض 5جون (یو این آئی)سعودی عرب میں سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے دوران تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کردیا ہے ، جس کی قیمت پانچ ریال ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ کی جانب سے حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کیا جاتا ہے ۔رپورٹس کے مطابق اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے مملکت کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا، ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔اب تک حج سے متعلق سعودی پوسٹ نے 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے ۔اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔