قاہرہ : اسلامی دنیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹڑ احمد الطیب نے رواں سال حج سیزن کی کامیابی پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر الطیب نے حج سیزن کی کامیابی کے موقع پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ضیوف الرحمان کو فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور بہترین سروسز کی فراہمی کو سراہا۔شیخ الازہر نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج کے موقعے پر امن وامان برقرار رکھنے میں کامیابی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال اور خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔