حج ہاوز سدی پیٹ کے لیے ہریش راؤ ، محمد سلیم سے اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

صدر سیرت کمیٹی مسکین احمد کا بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : سدی پیٹ ضلع مستقر پر حیدرآباد کے بعد شاندار حج ہاوز تعمیر کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے صرف ٹی ہریش راؤ سابق وزیر و رکن اسمبلی اور محمد سلیم صدر نشین اوقاف نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے تین کروڑ پچیس لاکھ روپئے جاری کئے اور جس کا شاندار افتتاح 24 جولائی کو انجام دیا گیا ہے ۔ سید مسکین احمد صدر سیرت کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سدی پیٹ کے مسلمانوں کی یکجہتی اور تنظیم المساجد ملک بھر میں اپنی نوعیت کی مثال ہے جہاں پر کروڑہا روپیوں کی جائیداد کا تحفظ کیا جاتا ہے اور وہیں تمام کسی مسلکی اختلاف کے بغیر تنظیم کے ہر اقدام کی تقلید کرتے ہیں اسی طرح سابق میں کے سی آر بحیثیت رکن اسمبلی اور اب موجودہ رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے اپنی سیکولر ذہن کارکردگی اور مسلمانوں کی ترقی کے لیے ناقابل فراموش کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سیرت کمیٹی کی جانب سے محمد سلیم صاحب کو دو کروڑ کی کثیر رقم جاری کرنے اور ہریش راؤ کی جانب سے بقیہ رقم کی فراہمی سے حج ہاوز کی تکمیل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسرے مسلم ارکان قانون ساز کونسل کو بھی اللہ توفیق دے کہ وہ صرف سستی شہرت کے بجائے ملت کے لیے عملی طور پر فنڈز جاری کریں ۔ ورنہ ’ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ‘ کے مصداق ہوگا اور کسی دوسروں کے قابل ستائش کام کو اپنے سر لینے کی کوشش کامیاب نہ ہوگی ۔۔