سعودی حکومت کے فیصلہ کے بعد تاریخ کا اعلان
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے وضاحت کی ہے کہ حج 2020 کے انعقاد کے سلسلہ میں حکومت سعودی عرب نے کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر مقصود احمد خاں نے تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے منتخب عازمین سے سفری اخراجات کی دوسری اور تیسری قسط حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال اور سعودی عرب کے حالات کے پیش نظرتیسری قسط کی وصولی کے بارے میںسعودی عرب کی جانب سے حج کی توثیق اور ہندوستانی عازمین کی شمولیت سے متعلق اعلان کے بعد ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا کو مزید کسی سرگرمی سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کی جانب سے جمع کردہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا میں محفوظ ہے اور وہ مستقبل میں کسی غیر متوقع فیصلہ کی صورت میں کسی بھی وقت مکمل واپس کردی جائے گی۔