امسال مناسک حج کے پہلے روز کل عازمین حج منیٰ کی وادی میں اپنی قیام گاہوں میں پہنچ گئے ہیں ۔ عازمین اپنا وقت نماز ، تسبیح ، تکبیر اور تلبیہ کی کثرت کرتے ہوئے گزار رہے ہیں ،اس کے سبب منی کی وادی روح پرور اور ایمان افروز منظر پیش کررہی ہے ۔آج بروز پیر عازمین منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔