حیدرآباد۔ 3 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر بی شفیع اللہ نے حج 2022 کے لئے عازمین کی جانب سے فری آن لائن حج رجسٹریشن کے عمل کے انتظامات کا آج جائزہ لیا۔ حج 2022 کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔ شفیع اللہ نے آج حج کمیٹی کے عملہ کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں حج انتظامات اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ عازمین حج کی بہتر خدمات کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے حج کمیٹی کے عملہ کو سخت ہدایت دی کہ انتظامات کے دوران کورونا قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے۔ عازمین کی قرعہ اندازی فروری میں ہوگی۔
