حج 2023 ہوگا کیش لیس، عازمین کیلئے فاریکس کارڈ سمیت غیر ملکی زر مبادلہ کیلئے خصوصی انتظامات

   

نئی دہلی:اقلیتی امور کی وزارت نے عازمین حج کو غیر ملکی زر مبادلہ کی سہولیات فراہم کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کے واسطے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ پچھلے برسوں کے برعکس جب ہر حاجی کو اس کی اصل ضروریات کا لحاظ نہ کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 2100 ریال فراہم کیے جاتے تھے ۔ حج پالیسی 2023 میں عازمین کو یہ اختیار اور لچک دی گئی ہے کہ وہ اپنی انفرادی ضرورتوں کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا بندوبست کر سکیں یا کم زرمبادلہ لے سکیں۔ حکومت نے ایس بی آئی کا تعاون حاصل کیا ہے، تاکہ عازمین کو انتہائی مسابقتی نرخوں پر غیر ملکی زر مبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔