حج 2025 کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی 9 ستمبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔6۔ ستمبر (سیاست نیوز) حج 2025 کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 9 ستمبر ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی مولانا سید غلام افصل بیابانی نے خواہشمندوں سے درخواست کی کہ 9 ستمبر سے قبل درخواستیں آن لائین داخل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے موبائیل ایپ یا ویب سائیٹ پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر درخواستیں داخل کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ ایسے خواہشمند افراد جن کے انٹرنیشنل پاسپورٹ کی میعاد 15 جنوری 2026 تک ہے، وہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستوں کیلئے حج کمیٹی نے حج ہاؤز میں خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے ہیں۔ پاسپورٹ زیراکس ، پاسپورٹ سائز فوٹو و بینک اکاؤنٹ پاس بک یا چیک کی زیراکس کے ساتھ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ 1