مولانا خسرو پاشاہ کی چیف منسٹر سے نمائندگی
ورنگل /31 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے چہارشنبہ 31 جولائی کو مسٹر وی نریندر ریڈی مشیر حکومت تلنگانہ ، مسٹر این راجندر ریڈی ایم ایل اے ہنمکنڈہ ، مسٹر راج کھاکر ایم ایل اے ، رام گنڈم ، مسٹر اے لکشمن کمار ایم ایل اے دھرم پوری ، مسٹر مرلی نائیک ایم ایل اے محبوب آباد نے چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں 2025 کے حج کے موثر انتظامات کیلئے نمائندگی کی گئی اور حج 2024 کے غلطیوں کے اعادہ نہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز چیف منسٹر کو پیش کی گئی۔