حج 202565 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی

   

ریاض۔ کے این واصف: عازمین حج کے لئے اطلاع ہے کہ حج 2025 پر روانگی کے لیے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔چہارشنبہ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر ہی درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔