حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آخر زمانے میں بہت سے جھوٹے دجال پیدا ہوں گے جو ایسی باتیں بیان کریں گے جو نہ تم نے سنیں نہ تمہارے باپ دادا نے بس دیکھو ان سے بچے رہنا وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں (مسلم)