حدیدہ میں باغیوں کے حملے پسپا بھاری جانی نقصان ،یمنی فوج

   

Ferty9 Clinic

صنعا /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوب مغربی ساحلی علاقے حدیدہ میں یمنی فوج اور عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 2 حملوں کو پسپا کردیا۔ یمنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حوثیوں نے حدیدہ کے جنوب مشرق میں واقع حیس شہر اور گنجان آباد ضلع تحیتا کی طرف پیش قدمی کوشش کی، جسے ناکام بنادیا گیا۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں باغی فرار ہوگئے اور انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ حوثیوں نے تحیتا اور حیس میں خود کش حملے بھی کیے،جس سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔