حراستی مراکز پر مودی جھوٹ بول رہے ہیں : گوگوئی

   

۔2018 میں ایک کیمپ کیلئے 46 کروڑ روپئے منظور کئے گئے
گوہاٹی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ترون گوگوئی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ملک میں حراستی مراکز نہ ہونے کے تعلق سے غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔ گوگوئی نے ادعا کیا کہ مرکزی حکومت نے آسام کے گول پارا ضلع میں ایک حراستی مرکز قائم کرنے کیلئے 2018 میں 46 کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔ گوگوئی نے کہا کہ ان کی قیادت والی کانگریس حکومت نے آسام میں گوہاٹی ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق یہ مراکز قائم کئے تھے ۔ گوگوئی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جھوٹے ہیں۔ 2018 میں مودی حکومت نے آسام کے گول پارا ضلع میں ایک حراستی مرکز قائم کرنے کیلئے 46 کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔