حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے’’توقیر‘‘ پروگرام کا آغاز

   


ریاض: حرمین شریفین کی اتھارٹی نے بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’’توقیر‘‘ شروع کیا ہے ۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی ؐکے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت شروع کئے گئے اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خدمات میں معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے دورہ کو یادگار بنانا شامل ہے۔مسجد نبویؐ اور مسجد حرام کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کے زائرین کو بہترین سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرنے کے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا مسجد حرام میں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔