حرمین شریفین میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15منٹ رہا

   

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعہ خطبے کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ پندرہ منٹ رہا ۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطبہ کا دورانیہ پندرہ منٹ تک محدود کر دیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روایت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی جمعہ کا خطبہ دس منٹ تک محدودکرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ شدید گرمی سے انسانی جانوں کو محفوط بنایا جائے ۔حکام کے مطابق گرمیوں کے دوران اماراتی صحرائی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ چکا ہے ۔