حرم شریف کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کے منصوبے

   

مکہ مکرمہ :حرم شریف کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کے منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے منصوبے پر غور کرنے کیلئے گزشتہ روز اجلاس کی سربراہی کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری کا منصوبہ موسمی تغیرات کی حفاظت اور حرم کے آب وہوا میں بہتری کے علاوہ ویژن 2030ء کے مقاصد کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے۔