حرم مکی میں ملائیشیائی وزیر کی صفائی توجہ کا مرکز

   

ریاض : حرم مکی میں عبادت اور حرمین شریفین کی خدمت ہرمسلمان کی خواہش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمان دنیاوی عہدے اور منصب سے ماورا ہو کرحرمین میں اللہ سے لو لگاتے ہیں۔ بعض لوگ حرمین شریفین کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے کو بھی اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے ہیں۔ایسا ہی ایک تازہ واقعہ ملائیشیا کے وزیر برائے عالمی تجارت صنعت محمد علی کا ہے جنہیں حال ہی میں مسجد حرام میں بارش کے پانی سے مسجد کے فرش کو صاف کرتے دیکھا گیا۔ ملائیشیائی وزیر کی جانب سے حرم مکی کی صفائی کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ مسلم حکمران مسجد حرام میں انکساری کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔