گورکھپور : گورکھپور سیشن کورٹ میں سال 2007ء میں شہر میں سلسلہ وار بم دھماکے کرنے کے سلسلہ میں حرکت الجہاد اسلامی کے رکن طارق قاسمی کو عمرقید کی سزاء سنائی ہے۔ یہ چوتھا کیس ہے جس میں قاسمی کو عمر قید دی گئی۔ وہ اس وقت ضلع بارہ بنکی کی جیل میں محروس ہیں۔ سرکاری وکیل ایس پی نارائن سنگھ نے کہا کہ ایڈیشنل جسٹس اینڈ سیشن جج نریندر کمار سنگھ نے سلسلہ وار دھماکوں کیس میں 23 استغاثہ گواہوں کے جرح کے بعد قاسمی کو عمرقید کی سزاء سنائی جن میں سے 7 گواہوں نے بعد میں اپنے بیان سے انحراف کیا۔ طارق قاسمی کی پیروی کرنے والے جلال الدین خاں نے کہا کہ ان کا موکل اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔