حریفوں کی ہراسانی کوڈیلا کی خودکشی کا سبب : وائی رام کرشنوڈو

   

حیدرآباد۔16ستمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے سابق وزیر وائی رام کرشنوڈو نے پیر کو الزام عائد کیا کہ ان کے جماعتی رفیق کار کوڈیلا شیوا پرساد راؤ اپنے حریف وائی ایس آر کانگریس قائدین کی ہراسانی کے سبب فوت ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کوڈیلا اور ان کے افراد خاندان کے خلاف وائی ایس آر کانگریس زیر قیادت ریاستی حکومت نے 23 جھوٹے مقدمات درج کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی موت کی تفصیلی تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے ۔