حزب اختلاف کی جماعتوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پریشان ہیں…”: امیت شاہ کے بیان پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا جوابی حملہ

   

پٹنہ: بہار کے جھانجھر پور لوک سبھا حلقہ پہنچنے والے وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود غرض اتحاد ایک بار پھر بہار کو جنگل راج کی طرف لے جائے گا۔ اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، “ہم ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے۔ یہ لوگ بہار میں آتے ہیں اور بکواس کرتے رہتے ہیں۔ انہیں بہار کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ یہ لوگ نہیں جانتے کہ ۔ بہار میں کتنی ترقی ہوئی ہے، یہ لوگ اپوزیشن اتحاد کو ایک ساتھ دیکھ کر پریشان ہیں۔