حزب اللہ اور اتحادیوں پر پابندیاں برقرار: امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ نے باور کرایا ہے کہ لبنان میں سعد حریری کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کے بعد بھی امریکہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا اور اس کے اتحادیوںی پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ایک امریکی عہدیدار نے جمعرات کوکہا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کرنا جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب لبنان میں صدر میشل عون اور سیاسی جماعتوںی نے ایک سال بعد دو بارہ سعد بحریری کو وزیراعظم نامزد کیا ہے۔توقع ہیکہ سعد حریری کی زیر قیادت قائم ہونے والی کابینہ ضروری اصلاحات کو نافذ کرے گی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کرے گی۔مشرقی امور کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے نامہ نگاروں کو بتایا امریکہ حزب اللہ اور اس کے لبنانی اتحادیوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کو نکیل ڈالنے کی پالیسی پرعمل کریںی گے۔شینکر نے کہا کہ واشنگٹن جو حزب اللہ کو ایک ’’دہشت گرد‘‘ گروہ قرار دیتا ہے کئی سال سے اس پر پابندیاں عائد کرتا چلا آ رہا ہے۔ گذشتہ ماہ امریکی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی جماعت ’تحریک امل‘ کے سابق وزیر خزانہ علی حسن خلیل کو بھی بلیک لسٹ کیا تھا۔سعد حریری نے حکومت تشکیل دینے کے لیے ان کے تقرری کے بعد لبنانی عوام سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس تباہی کو روکیں گے جس سے معیشت اور معاشرے کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت لبنان کے لیے آخری موقع ہوگا۔ فرانسیسی فارمولے کے مطابق لبنانی حکومت ’’آزاد اور غیر جانبدار‘‘ ہوگی۔ انہوںنے دھماکوں سے تباہ ہونے والی بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔