پیرس : فرانس میں سینیٹ کی ایک خاتون رکن نتالی گولے کا کہنا ہے کہ ہمیں حزب اللہ اور الاخوان المسلمین کے درمیان امتیاز نہیں کرنا چاہیے۔العربیہ کے ساتھ انٹرویو میںکہا کہ حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی ونگز میں فرق کرنا غیر حقیقی امر ہے۔فرانس کی مذکورہ خاتون سینیٹر فیس بک پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر یہ بتا چکی ہیں کہ انہوں نے ایک تحریری خط کے ذریعے فرانسیسی صدر ایمانیول مائیکرون سے درخواست کی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو اس کے عسکری اور سیاسی ونگز سمیت دہشت گرد تنظیم کا درجہ دیا جائے۔ فرانسیسی سرزمین پر ان جماعتوںکیلئے عطیات اکٹھا کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔
