واشنگٹن : امریکہ نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے والے ممالک میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں اسٹونیا اور گوئٹے مالا نے مذکورہ تنظیم کو دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ان ممالک کا موقف ہے کہ حزب اللہ ایران کے ضرر رساں ایجنڈے پر عمل درامد کر رہی ہے اور القاعدہ اور داعش کی طرح دنیا کے ملکوں میں تخریب کاری پھیلا رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوئٹے مالا کی جانب سے حزب اللہ کو اس کے دونوں (سیاسی اور عسکری) دھڑوں سمیت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ گوئٹے مالا اس خطر ناک تنظیم پر روک لگانے کے واسطے پْر عزم ہے۔
