حزب اللہ سے روابط کا الزام 7 لبنانی افراد پر امریکی پابندی

   

واشنگٹن :امریکہ نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں 7 لبنانی افراد پر پابندی عائد کر دی۔امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد لبنانی ملیشیا سے تعلق رکھنے والوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ حزب اللہ سے وابسطہ 7 لبنانی افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ان پابندیوں کیباعث حزب کیلئیفنڈاکٹھاکرنامشکل ہوگا۔انہوں نے دیگرممالک سیبھی حزب اللہ کیخلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وسطیٰ ایشیا میں امریکی مفادات، حلیفوں اور ہم خیالوں کی حفاظت کی خاطر حزب اللہ کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالیہ برسوں میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کرنے والے یورپ ، اور جنوبی اور وسطی امریکہ کے ان ممالک کی تعریف کرتے ہیں اور دنیا کی دیگر حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی پیروی کریں۔