حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پر امریکہ کی نئی پابندیاں

   

واشنگٹن: امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا سے منسلک ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردیں۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حکومت کے بیرون ملک اثاثہ جات کنٹرول کے شعبے نے حزب اللہ سے منسلک مالی سہولت کار عدنان عیاد کے ساتھ اس سے وابستہ افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کی کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح حزب اللہ بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کرنے اور اپنی کارروائیوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔