بیروت : حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے شمال میں حملہ کیا گیا ہے۔تحریک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے حملوں کے جواب میں بالائی جلیل میں اسرائیل کے الزور فوجی اڈے کو درجنوں کتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں راموت نفتالی بستی میں فوجی اڈے پر بھی کامیکاز ڈراونز سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے شمال میں 40 میزائل داغے گئے اور ان میں سے کچھ آئرن ڈوم سسٹم کی زد میں آئے اور باقی خالی اراضی میں جا گرے۔ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اردن کے تمام صوبوں میں ایمرجنسی نافذ
عمان : اردن نے اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملے کے درمیان ملک کے تمام صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے ۔ یہ اطلاع اردنی نشریاتی ادارے المملکۃنے ایک ذرائع کے حوالے سے دی۔ دریں اثنا، ایک خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کی مسلح افواج کو ‘ہائی الرٹ’ پر رکھا گیا ہے ، جس میں ایران کی جانب سے ریڈار سسٹم کے ذریعے لانچ کیے جانے والے ڈرونز کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی شامل ہے ۔