بیروت: لبنان کے عسکریت پسند حزب اللہ گروپ نے کہا کہ اس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کی جنگ سے کشیدگی میں اضافے کے بعد،اپنی سرحد کے ساتھ اسرائیلی فوج کی متعدد چوکیوں پر نگرانی کے لیے نصب کیمروں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔حزب اللہ کے ملٹری میڈیا ونگ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسنائپرز کو لبنان اسرائیل سرحد کے ساتھ پانچ پوائنٹس پر لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو فائرنگ کرکے تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں سے ایک کیمرہ اسرائیلی قصبے میتولا کے باہر تھا۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اسرائیلی فوج کو لبنان کی جانب نقل و حرکت کی نگرانی کرنے سے روکنا چاہتا ہے کیونکہ کئی دنوں کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حزب اللہ کے چار جنگجو ہلاک ہو ئے تھے۔