حزب اللہ پر دباؤ بڑھانے اور ایرانی فنڈنگ روکنے امریکہ کا منصوبہ

   

واشنگٹن، 9نومبر (یو این آئی) امریکی محکمہ خزانہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ لبنان میں موجود مخصوص موقع سے فائدہ اٹھا کر حزب اللہ کی ایرانی فنڈنگ منقطع کرنے اور گروپ کو غیر مسلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اہلکار کے مطابق ایران مغربی پابندیوں کے باوجود اس سال حزب اللہ کو تقریباً ایک ارب ڈالر فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق جمعہ کو ایک انٹرویو میں دہشت گردی اور مالیاتی انٹلیجنس کے ماتحت سکریٹری جان ہرلی نے کہا تھا کہ ایران اس سال حزب اللہ کو تقریباً ایک بلین ڈالر دینے میں کامیاب رہا ہے حالانکہ مغربی پابندیوں سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی اور مغربی پابندیوں کا مقصد ایران کی یورینیم کی افزودگی اور خطے بشمول لبنان میں اس کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے جہاں اس کی حمایت یافتہ حزب اللہ پہلے ہی اسرائیل سے جنگ کے بعد کمزور پڑ گئی ہے ۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں واشنگٹن نے حزب اللہ کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے منی ایکسچینج استعمال کرنے والے دو افراد پر پابندی عائد کی تھی۔ اگر ہم حزب اللہ کو غیر مسلح کر سکتے ہیں تو لبنانی عوام اپنا ملک واپس لے سکتے ہیں۔
،” ہرلی نے کہا۔ اس کی کلید ایرانی اثر و رسوخ اور کنٹرول کو ختم کرنا ہے جو اس تمام رقم سے شروع ہوتا ہے جو وہ حزب اللہ کو فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے ترکی، لبنان، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دورے کے دوران استنبول میں رائٹرز کو بتایا جس اس کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے ۔