حزب اللہ کا المطلہ میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کواٹر پرحملہ

   

غزہ: اسرائیلی فوج نے منگل کو اعلان کیا ہیکہ شمالی اسرائیل میں خطرہ کے سائرن بجنے کے بعد شہری محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جاتے دیکھے گئے ہیں۔ دوسری طرف حزب اللہ نے المطولہ کے مقام پر اسرائیلی فوجی ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے براہ راست گائیڈڈ منیزائل سے ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔لبنان کی میڈیا نے اطلاع دی ہیکہ وقفہ وقفہ سے اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان میں علما الشعب، جبل البابونہ اور جبل العالم کے مضافات کو نشانہ بنایا۔
ادھر لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون نے منگل کوکہا کہ ان کے ملک کو مختلف سطحوں پر شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی دونوں اطراف کشیدگی کی وجہ سے سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے لبنان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ آج ہم ایک انتہائی خطرناک منظر کے سامنے کھڑے ہیں، کیونکہ اسرائیلی دشمن انتہائی ہولناک اور خونریزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف غیر معمولی انداز میں قتل عام اور ہمارے وطن اور دیہات میں ہمارے لوگوں کی خودمختاری پر بار بار حملے کررہا ہے۔
ان حملوں میں اسرائیلی فوج عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔