تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ بیروت میں خفیہ طور پر ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہی ہے۔ جواب میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے جو بھی کہا ہے، اس میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے چند ہی گھنٹوں بعد حزب اللہ نے صحافیوں کو اس عمارت کا دورہ کروایا، جس میں اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
