تل ابیب: رواں ماہ کی 17 تاریخ کو لبنان کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوج پر کیے گئے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 14 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک میجر نے آج دوران علاج جانبر نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ 17 اپریل کو زخمی میجر 27 سالہ ڈور زیمل زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔کہا گیا کہ میجر زیمل نے اپنے تمام اعضا عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اس لیے ان کی تدفین تاخیر سے یہودا کے قبرستان کے ملٹری سیکشن میں ہوگی۔ایک ہفے قبل حزب اللہ کے حملے میں زخمی متعدد اہلکار زیر علاج ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ یاد رہے کہ حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حملے میں اور اس کے بعد سے جاری دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 2 ہزار کے قریب اہلکار مارے گئے جبکہ یہ لڑائیاں اب لبنان اور شام تک پھیل گئی ہیں۔