حزب ملی ٹینٹ کی جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس

   

Ferty9 Clinic

جموں : جموں وکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ڈوڈہ ضلع کے سرگرم ملی ٹینٹ کوعدالت میں پیش ہونے کے لئے 30دن کا وقت دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے )نے بھدرواہ میں حزب المجاہدین کے ملی ٹینٹ محمد حسین خطیب کو جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ۔محمد حسین خطیب فی الحال پاکستان میں ہے ۔خطیب کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 82کے تحت اعلانیہ کارروائی کو انجام دیتے ہوئے ایس آئی نے بھدرواہ کے مسجد محلہ میں واقع ان کی رہائش گاہ اور دیگر نمایاں مقامات پر مفرور ملزم کے پوسٹر چسپاں کر دئے ہیں۔