ممبئی: گھریلو شیئر بازار میں لگاتار تیسرے دن خریداری سے بی ایس ای کا سنیکس (حساس اشاریہ) تقریباًچار مہینے بعد 37ہزار پوائنٹس سے زائد اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی10,900 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں اور ملکی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی ہے ۔ زبردست خریداری سے اشاریہ548.46پوائنٹس یا 1.5فیصد اضافے کے ساتھ 37,020.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔