حسام الدین کامن ویلتھ گیمز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل

   

پٹیالہ۔ عالمی چمپئن شپ کیمیڈل جیتنے والے باکسر امیت پنگھل اور شیوا تھاپا نے جمعرات کو یہاں ٹرائلز جیت کر آئندہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔عالمی چمپئن شپ 2019 کے سلورمیڈل جیتنے والے پنگھل نے 51 کلوگرام زمرہ جیتا جبکہ تھاپا نے 63.5 کلوگرام زمرے میں ٹرائلز جیتے ہیں۔ان کے علاوہ 2018 کے برونزمیڈل جیتنے والے محمد حسام الدین (57 کلوگرام)، روہت ٹوکس (67 کلوگرام)، دفاعی قومی چیمپئن سمیت (75 کلوگرام)، آشیش کمار (80 کلوگرام)، سنجیت (92 کلوگرام) اور ساگر (92 پلس کلوگرام) ہیں ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں منعقد ہوں گے۔ پنگھل نے فوج کے باکسر دیپک کو سے شکست دی ۔ پنگھل نے گولڈ کوسٹ میں منعقدہ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈلجیتا تھا۔عالمی چمپئن شپ 2015 کے برونز میڈل جیتنے والے تھاپا نے 2018 کے کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈل جیتنے والے منیش کوشک کو 5 ۔ 0 کو ہرا دیا۔57 کلوگرام زمرے میںحسام الدین نے 2019 ایشین چمپئن شپ کے سلور میڈل جیتنے والے کویندر سنگھ بشت کو 4 ۔ 1 سے شکست دی ۔ ویلٹر ویٹ زمرہ میں ریلوے کے روہت نے اتر پردیش کے آدتیہ پرتاپ یادو کو شکست دی ۔سمیت، آشیش، سنجیت اور ساگر سبھی کے پاس 5 ۔ 0 کی کامیابی رہی۔ہندوستان نے 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں باکسنگ میں تین گولڈ، تین سلور اور تین برونزمیڈل جیتے تھے۔ خواتین کے سیکشن کے ٹرائلز اگلے ہفتے ہوں گے۔
ہندوستانی ٹیم:امیت پنگھل (51 کلوگرام)، شیوا تھاپا (63.5 کلوگرام)، محمد حسام الدین (57 کلوگرام)، روہت ٹوکس (67 کلوگرام)، دفاعی قومی چمپئن سمیت (75 کلوگرام)، اشیش کمار (80 کلوگرام)، سنجیت (92 کلوگرام) کلوگرام) کلو) اور ساگر (92 پلس کلوگرام)۔