حسام الدین کی ہندوستانی باکسنگ ٹیم میں شمولیت

   

حیدرآباد۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ کے باکسر محمد حسام الدین (56 کلوگرام) دبئی میں آئندہ ایشین چمپئن شپ میں ندوستان کی نمائندگی کریں گے ، جس کے لئے ملک کی دستہ سفر کے لئے ضروری منظوری ملنے کے بعد 21 مئی کو روانہ ہوگا۔یہ ایونٹ ہندوستان میں ہی ہونا تھا لیکن کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ہندوستان کو شریک میزبان حیثیت برقرار رکھنے کی وجہ سے اسے دبئی منتقل کردیا گیا تھا۔ ٹورنمنٹ کا انعقاد 24 مئی کو قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد ہوگا اور قرعہ اندازی کی تقریب 23 مئی کو ہوگی۔بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی رخصتی کے منصوبے غیر یقینی صورتحال میں ڈوبے ہوئے تھے لیکن متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس کی منظوری دے دی جس کے بعد ہندوستانی اسکواڈ کا سفر یقینی دیکھائی دے رہا ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد حسام الدین کو ماہ مارچ میں اسپین میں منعقدہ 35 ویں باکسم انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ دستبردار ہونا پڑا تھا۔محمد حسام الدین 57 کلو گرام زمرے میں فائنل سے پہلے لئے گئے کورونا ٹسٹ میں مثبت نتیجہ کی وجہ سے فائنل نہیں کھیل پائے تھے تاہم چند دن بعد ہی وہ کورونا کو شکست دی تھی۔مذکورہ ایونٹ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ ان باکسروں پر مشمل ہے۔مرد: ونود تنور (49 کلوگرام) ، امیت پنگل (52 کلوگرام) ، محمد حسام الدین (56 کلوگرام) ، ورندر سنگھ (60 کلوگرام) ، شیو تھاپا (64 کلوگرام) ، وکاس کرشن (69 کلوگرام) ، آشیش کمار (75 کلوگرام) ، سمیت سنگوان (81 کلوگرام) ، سنجیت (91 کلوگرام) اور نریندر (+ 91 کلوگرام)۔خواتین: مونیکا (48 کلوگرام) ، ایم سی مریم کوم (51 کلوگرام) ، ساکشی (54 کلوگرام) ، جیسمین (57 کلو گرام) ، سمرنجیت کور (60 کلوگرام) ، لالبوتساہی (64 کلوگرام) ، لولینا بورگوہین (69 کلوگرام) ، پوجا رانی (75 کلوگرام) ، سیٹی (81 کلوگرام) ) اور انوپما (+ 81 کلوگرام)۔