حسنی مبارک کے دور کے وزیرخزانہ قاہرہ میں دیکھے گئے

   

قاہرہ ۔ 6 جنوری (ایجنسیز) مصری دارالحکومت قاہرہ میں ڈاکٹر یوسف بطرس غالی کی غیرمعمولی اور اچانک موجودگی سامنے آئی ہے۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں وزیر خزانہ رہے تھے اور جنوری 2011 کے واقعات کے بعد گذشتہ 14 برس سے زائد عرصے سے ملک سے باہر مقیم تھے۔سابق وزیر کی پہلی با ضابطہ عوامی موجودگی قاہرہ میں واقع پاپائی ہیڈکوارٹر کے نجی دورہ کے دوران سامنے آئی، جہاں انہوں نے اسکندریہ کے پوپ اور کرسی مرقسیہ کے سربراہ پوپ تواضروس دوم سے ملاقات کی۔مصری قبطی چرچ کے ترجمان نے بتایا کہ پوپ تواضروس نے سابق وزیر خزانہ کا استقبال کیا، جنہوں نے نئے سال اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ قاہرہ میں یوسف بطرس غالی کی اچانک واپسی نے وسیع سوالات کو جنم دیا، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ کس طرح ملک میں داخل ہوئے … حالانکہ ماضی میں ان کے خلاف مالی بدعنوانی اور سرکاری وسائل کے ضیاع سے متعلق عدالتی فیصلے صادر ہو چکے تھے، جن میں سب سے نمایاں ’’دھات کی تختیوں‘‘ کا مقدمہ تھا۔