حسن ، نعمان اور شاہین کا بہترین ٹسٹ رینکنگ کا حصول

   

دبئی: پاکستان کے گیندبازوں حسن علی، نعمان علی اور شاہین آفریدی نے چہارشنبہ کے روز جاری آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں اپنے کیریر کی بہترین ٹسٹ رینکنگ حاصل کی ہے ۔ تین گیندوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ تیزگیندباز حسن علی (پہلی اننگز میں 5-27)، بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز شاہین آفریدی (دوسری اننگز میں 5-52 ) اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی (دوسری اننگز میں 5-86 ) نے پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹسٹ میں اننگز اور 147 رن سے جیت اور سیریز کو 0-2 سے نمٹانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ حسن چھ مقامات بڑھ کر 14 ویں ، شاہین نو مقامات سے 22 ویں اور نعمان 54 ویں سے 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ایک ٹیم کے تین گیندبازوں کے ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اوور آل یہ چھٹا موقع ہے اور گزشتہ 28 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے ۔ آخری بار آسٹریلیا کے پال ریفیل ، شین وارن اور ٹیم مے نے 1993 میں انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
دریں اثنا ، دوسرے ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 215 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ بننے والے عابد علی 38 پوزیشن سے 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں ، جبکہ 126 رنز بنانے والے اظہر علی چار مقام کے فائدے کے ساتھ 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ میچ میں 97 رنز بنانے والے نعمان علی 35 مقام کی بہتری کے ساتھ 116 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔