حسن آباد۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریونیو ڈیویژن آفیسر حسن آباد مسٹر بی جیا چندرا ریڈی کو آج عدالتی احکامات کی عدم تکمیل کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ کے سنگل جج کی جانب سے گرفتاری ودو ماہ جیل کی سزا کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے حکم التوا جاری کرتے ہوئے عبوری راحت فراہم کی۔ تفصیلات کے بموجب آر ڈی او مسٹر جیا چندرا ریڈی نے سال 2013 میں بحیثیت سدی پیٹ آر ڈی او ملنا ساگر متاثرہ کسانوں میں معاوضہ کی تقسیم کیلئے سنگل جج کے احکامات کی تعمیل نہیں کی نیز عدالتی فیصلے کی ہتک میں ملوث پائے جانے پر مذکورہ سنگل جج نے نومبر 2019 میں جیا چندرا ریڈی کو دو ماہ قید بامشقت20 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے اور اس وقت کے ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر، پی وینکٹ رام ریڈی فی کس 2 ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کا تازہ حکم صادر کیا جس کے خلاف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ سے رجوع ہوکر سنگل جج کے احکامات پر حکم التوا آج حاصل کرلیا۔