حسن آباد میں ریچھ کی آزادانہ گشت

   

حسن آباد : حسن آباد ٹاؤن کے مختلف محلہ جات میں گذشتہ چند دنوں سے رات کے اوقات میں خونخوار ریچھ کے آزادانہ طور پر گھومنے کے تصاویر منظر عام پر آنے سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے سی سی کیمرے میں کل رات مقامی بس اسٹانڈ تا امبیڈکر چوراستہ تک رات 1:23 بجے خونخوار ریچھ کے آزادنہ طور پر گھوم پھرنے کی ویڈیو تصاویر ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ رات 3:15 بجے ریچھ کو ایلیماں تالاب کٹہ پر گذرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ قریبی کالونیوں میں مقیم افراد خوفزدہ ہیں ۔ مقامی پولیس و جنگلاتی ملازمین کی جانب سے خونخوار ریچھ کو پکڑنے کے اقدامات کرنے و عوام کو راحت فراہم کرنے کی مقامی عوام نے اپیل کی ہے ۔