حسن آباد میں کورونا کی جانچ مرکز قائم کرنے کا مطالبہ

   

حسن آباد ۔ بی جے پی حسن آباد ٹاون کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج صدر ٹاون کمیٹی مسٹر پی شنکر بابو کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے حسن آباد ٹاون میں جان لیوا و مہلک مرض کورونا وائرس کووڈ 19 کی طبی تشخیص و جانچ کرنے کا مرکز قائم کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومتںو کو روانہ کیا گیا ۔ قرارداد میں کورونا مرض کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے کی بھی مانگ کی گئی ۔ کے وینوگوپال ریڈی سنتوش ، سری دھر ، روی سرینواس و دیگر قائدین نے بھی اجلاس کو مخاطب کیا ۔