حسن آباد۔/3 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج محکمہ پنچایت راج کے ذریعہ خصوصی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ریاست گیر سطح پر منتخبہ منڈل پریشدوں کو اپنی پانچ سالہ میعاد کی تکمیل پر آج تحلیل کردیا جس کے تناظر میں آج حسن آباد حلقہ اسمبلی و سب ڈیویژن میں شامل حسن آباد کوہیڈا ، مدور، چیریال، ملکا نور، سعیدہ پور، چگر مامڑی اور ایلکا ترتی منڈلس میں بھی منڈل پریشد کو تحلیل کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ ہوئے منڈل پریشد انتخابات کے موقع پر نو منتخبہ منڈل پریشد ارکان و صدر منڈل پریشد کی کل بروز جمعرات 4 جولائی اجتماعی حلف برداری تقاریب مذکورہ منڈلس کے دفاتر پر منعقد ہوں گی اور نئے عوامی نمائندے اپنے اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کریں گے۔
