حسن آباد ۔ 21 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی حسن آباد کے مختلف مواضعات میں آج گرام پنچایت عملہ و مقامی سرپنچوں کی جانب سے مقامی عوام و سڑکوں پر ضروری کاموں سے گذرنے والے عوام میں جان لیوا مرض کرونا وائرس سے دفاع کے لئے بڑے پیمانے پر ماسک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ اکناپیٹ منڈل کے موضع چوٹاپلی میں آج مقامی سرپنچ جی رمیش کی جانب سے مقامی عوام میں 500 ماسک تقسیم کئے گئے ۔ چیریال منڈل کے موضع علی آباد میں آج سرپنچ شیخ فقیر سمیر کی قیادت میں ایک ہزار ماسک مقامی مرد و خواتین میں تقسیم کئے ۔