حسن آباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی حسن آباد کے ملکانور منڈل کے موضع نرہری تانڈہ میں آج 6 سالہ کاویا سری نامی جماعت دوم کی طالبہ جو کہ گزشتہ ہفتہ بھر سے شدید بخار سے متاثر رہ کر حسن آباد کے ایک خانگی دواخانے میں زیرعلاج تھی آج صبح فوت ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ڈینگو بخار سے متاثر بھی تھی ۔ حسن آباد میں جاریہ سال کے دوران ڈینگو بخار سے ہونے والی یہ ساتویں موت ہے ۔ ڈینگو کے خاتمہ و قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لئے مزید ضروری اقدامات کرنا ناگزیر ہے ۔